ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سب سے بڑے ناتراشیدہ ہیرا نیلام نہیں ہو سکا

سب سے بڑے ناتراشیدہ ہیرا نیلام نہیں ہو سکا

Thu, 30 Jun 2016 17:52:01  SO Admin   S.O. News Service

لندن،30جون؍(آئی این ایس انڈیا)لندن کے نیلام گھر میں دنیا کے سب سے بڑے ناتراشیدہ ہیرا فروخت نہیں ہو سکا ہے۔لیزیڈی لا رونا نامی ہیرے کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ سات کروڑ ڈالر میں فروخت ہو گا۔تاہم سدبی نیلام گھر میں اس کی بولی چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر تک ہی گئی تو اسے نیلامی سے واپس لے لیا گیا۔اس ہیرے کا نام لیزیڈی لا رونا ہے اور اس کی جسامت ٹینس کی گیند جتنی ہے۔ اسے گذشتہ برس نومبر میں افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک کان سے نکالا گیا تھا۔اس ہیرے کا وزن 1109قیراط ہے اور خیال ہے کہ یہ ڈھائی ارب سال پرانا ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مے فیئر کی نیلامی میں اتنا بڑا ناتراشیدہ ہیرا پیش کیا گیا۔ جا رہا ہے۔لیزیڈی لا رونا تسوانا زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہماری روشنی ہے۔ اسے لوکارا ڈائمنڈ کمپنی نے کارووے کان سے نکالا تھا۔سدبی کے جواہرات کے شعبے کے چیئرمین ڈیوڈ بینیٹ نے کہا تھا کہ ایسا ہیرا زندگی میں ایک بار ہی دریافت ہوتا ہے۔ اس نیلامی کا ہر حصہ بے مثال ہے۔ نہ صرف اس ہیرے کی جسامت اور معیار شاندار ہے، بلکہ آج تک کسی بھی عوامی بولی میں ایسا ہیرا نیلام نہیں کیا گیا جو اس کی گرد کو بھی پہنچتا ہو۔جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکہ کے مطابق اس قسم کے ہیرے کیمیائی لحاظ سے خالص ہوتے ہیں اور ان کی شفافیت غیر معمولی ہوتی ہے۔دنیا میں صرف ایک ہیرا لیزیڈی سے بڑا ہے جو 1905میں افریقہ سے ملا تھا اور اسے برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ ہفتم کو پیش کیا گیا تھا۔ اس ہیرے کا وزن 3106 قیراط تھا۔


Share: